دانی
دانی ساؤتھ پنجاب کے دور افتادہ گاؤں میں، چوہدری صاحب اور چودھرائن کی وسیع حویلی کے سائے تلے دو چہرے ہر دم مصروف نظر آتے تھے—کریمو اور بشیرہ۔ یہ دونوں خالص وفاداری اور دیانت کی تصویر تھے۔ چوہدری صاحب ان کی محنت کے قدردان تھے، اور چودھرائن کے لیے بشیرہ ایک بیٹی کی مانند تھی۔ کریمو (کریم بخش) ، عمر رسیدہ اور معمولی صورت کا انسان تھا، لیکن اس کی بیوی بشیرہ (بشیر فاطمہ) نہ صرف خوش شکل …